دی سکسٹی ٹورنامنٹ: پاکستانی کھلاڑی جلوہ گرہونگے

ویسٹ انڈیز میں ہونے والے دی سکسٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں پاکستان کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ دی سکسٹی ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عامر، وکٹ کیپر بلےباز اعظم خان، آل راؤنڈر عماد وسیم اور انڈر 19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم ایکشن میں نظر آئیں گے۔

محمد عامر اور عماد وسیم جمیکا تلہوا، اعظم خان بارباڈوس رائلز جبکہ قاسم اکرم سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی نمائندگی کریں گے۔

ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے کھیل کے قوانین میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، ہر ٹیم کے پاس 6 وکٹیں ہوں گی اور پہلی 12 گیندوں پر چھکا لگانے سے بیٹنگ ٹیم کو ایک اضافی پاور پلے اوور ملے گا۔

واضح رہے یہ ٹورنامنٹ سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں کھیلا جائے گا جو 24 سے 28 اگست منعقد ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں