پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نئی چوٹیاں سر کرنے نکل پڑے

نانگا پربت کی مشکل ترین چوٹی سر کرنے والے پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سرکریں گے۔
واضح رہے کہ نوجوان کوہ پیما نے حال ہی میں نانگا پربت کی چوٹی سر کی تھی۔ چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی لاپتہ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں دونوں کوہ پیماؤں کو کامیاب آپریشن کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔
اس حادثے کے بعد اہل خانہ نے شہروز کاشف کو فوری طور پر دوبارہ پہاڑوں کا رخ کرنے سے منع کیا تھا۔  مگر نوجوان کوہ پیما اگلے مشن پر روانہ ہوگئے ہیں۔

سفر پر روانگی سے قبل نوجوان کوہ پیما نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے وعدے کے مطابق ادائیگی نا کرنے کا شکوہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ حکام نے نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے لیے جانے سے قبل نوجوان کوہ پیما کو دس لاکھ دینے کا اعلان کیا تھا مگر چوٹی سر کر کے واپس لوٹنے پر شہروز کاشف کو محض ساڑھے چار لاکھ ہی ادا کیے گئے اور وفاقی اور پنجاب حکومت کا کوئی نمائندہ بھی نوجوان کوہ پیما کی حوصلہ افزائی کے لیے نا پہنچا جس پر نوجوان کوہ پیما بورڈ حکام سے نالاں نظر آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں