ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں بارش پر ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا

ائی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا لیکن اس کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

میچ کے تمام ٹکٹ آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے، بعد ازاں اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں، لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں، اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز تماشائیوں کو واپس کرنا پڑیں گے

یاد رہے کہ میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا کہ 10 اوورز سے کم کا کھیل ہو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *