ٹی20 ورلڈکپ : بھارتی کپتان روہيت شرما نے بابراعظم سے فوٹو شوٹ میں ہونے والی گفتگو کا راز افشا کردیا

بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی جبکہ فییملز کا حال احوال پوچھا جبکہ زندگی کیسی گزر رہی ہے اور نئی گاڑی کے حوالے سے معلومات لیں۔

روہيت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے کہا کہ ٹی20 میں اب ہر ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا مجموعی اسکور 200کے قریب ہو۔ جسپریت بمہرا کی کمی محسوس ہوگی، اہم ایونٹ سے قبل زخمی ہوجانا ہمارے لیے اچھی خبر نہیں۔ انجریز کھیل کا حصہ ہیں تاہم انکی ابھی لمبی کرکٹ باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے ان فٹ ہونےکا مطلب مایوس ہونا نہیں بللکہ دوسروں کو مواقع دےکر بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرنا ہے، شامی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور امید ہے کہ ورلڈکپ میں اچھی بولنگ کرے گا جبکہ ہماری بیٹنگ لائن بھی بہت مضبوط ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو 2 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

 ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلے گی۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App