ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

سپر12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ 113 رنز کا ہدف 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے لائم لِیونگسٹون 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ ایلکس ہیلز 19، کپتنا جوس بٹلر اور ڈیوڈ ملان 18، 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد اور محمد نبی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 32 اور عثمان غنی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس 2، 2 اور کرس ووکس 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

میچ کے بہترین کھلاڑی سیم کرن قرار پائے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App