وزیر اعظم عمران خان کی ویسٹ انڈین لیجنڈ ویوین رچرڈز اور انگلش بلے باز ڈیوڈ گوور سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ اور خاص طورپر کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں۔ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ منتظمین کو ہر علاقے میں کھیلوں کے نئے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع مل سکیں۔

دونوں معروف کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی۔
واضح رہے کہ دونوں لیجنڈ کھلاڑی پاکستان ٹیلی ویثرن کے اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس کے اسپورٹس شو ’’ گیم آن ہے‘‘ کا مستقل حصہ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے اپنے قیمتی تجزیوں اور تبصروں سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کررہے ہیں۔
یہ وہی گیم شوہے جس کے دوران گزشتہ ہفتے پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے پاکستان کے معروف اسپیڈ اسٹار اور دنیا کے تیز ترین باولر شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ جس پر سوشل میڈیا پرڈاکٹر نعمان نیاز پر بھرپورتنقید کی گئی تھی۔ جس کےنتیجے میں پاکستان ٹیلی ویثرن کی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا تھا۔ اس وقت گیم آن ہے شو کی میزبانی ڈیوڈ گوور اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثناء میر کررہی ہیں۔
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں