وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے سلور میڈل جیتنے والے زمان انور، شریف طاہر اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے علی اسد کو انعامات دئیے ۔
وزیراعلیٰ نے زمان انور، شریف طاہرکو 10، 10 لاکھ جبکہ علی اسد کو 5 لاکھ روپے کے انعامات دیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی معیار کے 3 اسپورٹس ارینا بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے ریسلرز کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے کہا کہ اسپورٹس ارینا گوجرانوالا، ملتان اور لاہور میں بنائے جائیں گے، ریسلرز کو غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائی جائےگی۔