ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے آسٹریلیا نے اگلے سال دورہ پاکستان کی حامی بھر لی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

مہمان ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے چاروں وائیٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گےَ یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے دورے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔  چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرور ہیں۔ انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔

Pakistan’s cricketers celebrate at the end of the third T20 cricket match between Pakistan and Australia at The International Cricket Stadium in Dubai on October 28, 2018. (Photo by GIUSEPPE CACACE / AFP)

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کا 24 سال بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا یہاں موجود فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔ اسی طرح یہ آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے بھی ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ پاکستان کے تاریخی گراؤنڈز میں کرکٹ کھیل کر یہاں کی عوام کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیانک ہوکلے نے  اپنے جاری کردہ بیا ن میں  کہا کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے اور ہماری آئندہ سال وہاں روانگی وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گی۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کی مثال یو اے ای میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی ہے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا  نے کہا کہ وہ اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور وہ اس سیریز کے لئے لاجسٹک، سیکورٹی اور کوویڈ 19 پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پی سی بی سےمسلسل رابطے میں رہیں گے۔ ان  کے لیے ان کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے ۔

اس تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران وہ پی سی بی آفیشلز اور  صوبائی اور وفاقی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔
 
آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران مارک ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 1959 میں رچی بینوا کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
 

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App