ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی

برمنگھم میں شروع ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے پاکستان کو 138 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستانی بیٹرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ریاست خان نے 60 رنز اسکور کیے جبکہ، بدر منیر نے بھی زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز اسکور کیے۔

ریاست خان اور بدر منیر نے چوتھی وکٹ پر ناقابل شکست 105 رنز ناٹ آؤٹ کی شراکت بنائی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی جانب سے عارف حسین نے 60 رنز بنائے، پاکستان کے بدر منیر اور مطیع اللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کل صبح کے سیشن میں آسٹریلیا سے کھیلے گا جبکہ دونوں میچز جیت کر پاکستان گروپ میں سرفہرست آگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں