سڈنی میک لفلین 400 میٹر کا فاصلہ 50 اعشاریہ 68 سیکنڈز میں طے کرکے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
امریکا کے مائیکل نورمن نے مینز 400 سومیٹر ریس میں 44 اعشاریہ دو نو سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ ویمنز چار سو میٹر ریس میں بہاماس کی مِلر شوانے نے کیریئرکی بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئےگولڈ میڈل حاصل کیا۔ مِلر شوانے نے 49 اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز کے کم وقت میں فاصلہ طے کیا
جویلین تھرو ویمنز ایونٹ میں آسٹریلیا کی باربر کیلسے نے سونےکا تمغہ جیت لیا۔ باربر کیلسے نے 66 اعشاریہ نو ایک میٹر تھرو پھینک کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔