ساوَتھ ہمپٹنن کے گراؤنڈ میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ میں نیوزی لینڈنے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے ہرا ڈالا۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلی اننگز میں217 رنز پر ڈھیر کیا جس میں کیل جئیمسن کی تباہی کن باؤلنگ کا بنیادی کردار رہا۔ بھارت کی جانب سے صرف اجنکا راہنے49 اور کپتان ویرات کوہلی 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے نا صرف میچ کی ایک اننگ کا سب سے زیادہ اسکور کیا بلکہ 32 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں کیوی بلے باز ڈیوون کانوے کی ففٹی اور کپتان کین ولیمسن کے 49 رنز نمایاں فرق ثابت ہوئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی چار اور ایشانت شرما تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلرز رہے۔
دوسری اننگز میں بھارت کا اغاز قدرے پریشر سچویشن میں کمزور رہا جس کی بڑی وجہ کیویز کی تباہ کن باؤلنگ رہی۔
کیویز نے کسی بھارتی بلے باز کو کریز پر ٹکنے نا دیا اور محض 170 کے مجموعے پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ ریشابھ پانت 41 اور روہت شرما 30 رنز بنا کر نمایاں ترین بلے باز رہے۔
ٹیسٹ میچ کی سب سے مشکل سمجھی جانے والی چوتھی اننگز میں نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے بازوں نے 139 رنز کا ہدف باآسانی محض دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کا پہلا فائنل اپنے نام کرلیا۔ نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنےوالی پہلی ٹیم بنی تو کین ولیمسن ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنےوالےپہلےکپتان بن کر منفرد اعزاز کے حقدار ٹہرے۔