ْقذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ حالیہ انجریز کی وجہ سے کافی پریشانی کا شکار رہا ہوں جس کی وجہ سے پرفارمنس پر توجہ نہ رہی جبکہ ردہم میں آنے میں بھی شدید مشکل پیش آتی ہے۔
نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اچھی ہوگی اس کی تیاری ہو رہی ہے۔
شاداب خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے وہاں اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں ہے جس نمبر پر بھی موقع ملے صرف پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان دنوں ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے، کوشش ہوگی کہ پچھلے سال سے مزید اچھا کریں، کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر فائدہ ہوا ہے، ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سیریز ہوئی تو فائدہ ہوگا۔