میچ سیناریو پریکٹس سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے مکمل فوکس میں مدد ملے گی۔ محمد یوسف

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے والے محمد یوسف کی زیر نگرانی کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں ٹیسٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی شامل ہیں جو پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا حصہ نہیں ہیں۔

تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا ہے کہ میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کرانا ہے۔ ہماری کوشش ہے کے پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کی مکمل تیاری کرلیں۔ محمد یوسف نے کہا کہ نوے اوور بیٹنگ اور بالنگ کی پریکٹس کی جارہی ہےجس سے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں یقینا فائدہ ہوگا۔ امید ہے کے اگلے دو، چار روز میں بیٹرز کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری میں بھی بھرپور مدد ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *