میسی نے فرانس کا سب سے بڑا فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن جوائن کرلیا

دنیائے فٹبال کا سب سے بہترین اعزاز بالن ڈور سب سے زیادہ چھے بار جیتنے والے لیونل

 

میسی نے فرانس کے مشہور فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کو جوائن کرلیا۔

میسی منگل کے روز اسپین سے پیرس پہنچے۔ پیرس میں ان کے مداح کلب جوائن کرنے کی خبر سن کر تین دن سے ایئرپورٹ پر ان کا انتظار کررہے تھے۔ فرنچ میڈیا نے لیونل میسی کو بارسلونا ایئرپورٹ سے فالو کرنا شروع کردیا تھا۔

میسی کا طیارہ فضا میں بلند ہوا تو پیرس میں فٹبال شائقین کا جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا جو گزشتہ تین روز سے ایئرپورٹ پر ڈیرے جمائے ہوئے تھے۔

پیرس ائیرپورٹ پر میسی کی ایک جھلک دیکھنے اور استقبال کرنے کے لیے ہزاروں شائقین موجود تھے۔ میسی کی آمد پر انہوں نے بلند آواز میں اس کا نام پکارا جس کا جواب اسٹار فٹبالر نے ہاتھ ہلا کر دیا۔ لیونل میسی اس موقع پر خوش نظر آرہے تھے۔

پہلے دن پیرس پہنچنے پر میسی کو ایئرپورٹ سے کلب لے جایا گیا جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوئے۔

وہاں سے وہ کلب کے ہوم گراؤنڈ پارک ڈیز پرنسس پہنچے اور کلب کا دیے گئے نمبر تیس کی شرٹ کو لانچ کیا اور پہلی بار زیب تن کیا۔ میسی نے شرٹ پہن کر میڈیا کے نمائندوں کے لیے ڈربلنگ بھی کر کے دکھائی۔

 

اس کے بعد میسی نکلے تو ریسٹورنٹ پہنچے جہاں کلب کے صدر نصیر الخلیفی اور کوچ پوچوٹینو سمیت کھلاڑیوں وینالڈم اور اشرف حکیمی سے ملاقات کی۔

وہیں لیونل میسی نے پیرس سینٹ جرمن سے اگلے دو سالوں کا معاہدہ طے کرلیا ہے جس کے اختتام پر ایک سال مزید بڑھانے کی شق بھی موجود ہے۔

پورا دن پیرس میں لیونل میسی کے ہزاروں مداح اور میڈیا کے نمائندے لیونل میسی کا پیچھا کرتے رہے۔

جوائننگ کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں لیونل میسی نے نئے کلب پیرس سینٹ جرمن کی انتظامیہ، کھلاڑیوں، اسٹاف اور پیرس میں موجود اپنے مداحوں کے شاندار استقبال پر سب کا بے پناہ شکریہ ادا کیا یے۔

لیونل میسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرس آمد پر خوش ہوں۔ جلد ہی پیرس اور کلب کا عادی ہو جاؤں گا۔ پی ایس جی جوائن کرنے کا مقصد مزید کامیابیاں اور ٹرافیاں جیتنا ہے۔

میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نیمار، مباپے اور کلب میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔

فرنچ لیگ کے کنڈیشنز سے متعارف ہونے کے سوال پر میسی نے کہا کہ مجھے ماحول اور کھلاڑیوں سے آشنائی کے لیے کچھ میچز کھیلنے ہوں گے۔

چمپئنز لیگ جیتنے کے سوال پر لیونل میسی نے کہا کہ کلبز کی بہترین لیگ جیتنا آسان نہیں۔ آپ کبھی دنیا کی بہترین ٹیم ہو کر بھی یہ لیگ نہیں جیت پاتے۔ آپ کو بہترین کھیل کھیلنے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی قسمت کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔ کیوں کہ

چمپئینز لیگ ایک ایسا مقابلہ ہے جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شامل ہیں اور اس مقابلے کو جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

لیکن میرا خیال ہے کہ موجودہ ٹیم بہترین ٹیم ہے اور میں اسی ٹیم کو مزید کئی فتوحات اور ٹائٹلز جتوانے اور ان کی مدد کے لیے یہاں آیا ہوں۔ ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہم بہت کچھ ممکن بنا سکتے ہیں جو ہم چاہتے ہیں۔

پی ایس جی کا انتخاب کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے دنیا کے معروف فٹبالر نے بتایا کہ ڈریسنگ روم میں نیمار، ڈی ماریا اور دیگر کچھ دوستوں نے رہنمائی کی جبکہ کوچ پیچیٹینو کا تعلق بھی ارجنٹینا سے ہے اس لیے ان سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کرنے میں بہت آسانی ہوئی۔

اپنے سابق کلب بارسلونا کے خلاف کھیلنے کے مشکل سوال پر میسی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارسلونا فٹبال اسٹیڈیم میں دوسرے کلب کی شرٹ میں کھیلنا یقیناً ایک مشکل کام ہوگا مگر یہ سب وقت آنے پر دیکھیں گے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App