میسی نے بارسلونا فٹبال کلب چھوڑ دیا، دنیا بھر میں میسی کے کروڑوں مداح غمگین

فٹبال کی دنیا میں ارجنٹینا کے مشہور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنا فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑ دیا ہے۔

اس سیزن کے شروع سے دنیا کے مہنگے اور معروف فٹبالر کے اپنے اسپینش کلب بارسلونا سے پیسے بڑھانے کے حوالے سے معاملات چل رہے تھے۔ جس پر پہلے یہ کہا گیا کہ میسی نے اپنے پیسے نا بڑھانے کے باوجود کلب میں رہنے کو ترجیح دی ہے مگر کوپا امریکہ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کلب واپسی پر اسٹار فٹبالر اور کلب کے درمیان معاملات طے نا پانے کی وجہ سے کلب نے دنیا کے مشہور ترین فٹبالر سے معذرت کرلی اور کلب نے اسٹار فٹبالر کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

لیونل میسی جہاں فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بالن ڈور ریکارڈ چھے بار جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں وہیں وہ بارسلونا کے ساتھ دس بار اسپینش پریمیر لیگ، چار بار چمپئینز لیگ جیتنے کے ساتھ ساتھ کلب اور اسپینش لیگ میں بے شمار انفرادی ریکارڈز کے بھی حامل ہیں۔

فٹبال کی دنیا میں ان کے قریب ترین حریف کرسٹیانو رونالڈو ہیں جو پانچ بار بالن ڈور اور پانچ ہی بار چمپئینز لیگ جیتنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔ فٹبال کی دنیا میں ان دونوں کے مداحوں کی جانب سے سب سے بہترین فٹبالر کون کی جنگ گزشتہ پندرہ سالوں سے تواتر سے لڑی جارہی ہے۔


فٹبال کلب کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کے ساتھ ہی دنیا بھر میں میسی کے مداحوں کے جہاں دل ٹوٹے ہیں وہیں فٹبال شائقین نے نہایت افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے میسی کی کلب کے لیے بے پناہ خدمات کے باعث کلب کی نمبر دس والی جرسی کو ختم کرنے کا بھی بڑا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کے بڑے اعلان کے بعد لیونل میسی جیسے جادوئی کھلاڑی کو یقیناً دنیا کا ہر کلب خریدنا چاہے گا مگر لیونل میسی کس لیگ اور کلب کا انتخاب کرتے ہیں یہ سب سے زیادہ اہم ہوگا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف ٹرینڈز شروع بھی کردیے گئے ہیں جو انگلش پریمیئر لیگ کے بڑے کلبوں مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، آرسنل، چیلسی اور دیگر کلبوں کے حوالے سے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں