ملتان کی گرمی نے کیا امپائر کو آوٹ، علیم ڈار کی طبیعت ناساز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں شدید گرمی کی وجہ سے فیلڈ امپائر علیم ڈار کی طبیعت بگڑ گئی۔ 2009  سے 2011  کے درمیان مسلسل تین سال ایمپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈارپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز  کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم ڈار فیلڈ امپائرنگ کے دوران ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو گئے۔  علیم ڈار کی جگہ فیصل آفریدی نے باقی میچ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں