مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ایشیا رگبی کے صدر قیص عبداللہ محسن کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض سےہفتہ کے روز ایشیا رگبی کے صدر قیص عبداللہ محسن نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان رگبی یونین  وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں رگبی کے فروغ کیلے مختلف امور پر گفتگو ہوئی ہے

وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے ہونا خوش آئند ہے۔ متحدہ عرب امارات کی رگبی ٹیم ایشیا ڈویژن ون سیریز کے لئے لاہور میں موجود ہے یواے ای  کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

پاکستان میں رگبی کے مزید انٹرنیشنل مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ پاکستان رگبی ٹیم کو بیرون ملک ٹریننگ کے لئے بھیجنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ ایشیا رگبی کے صدر قیص عبداللہ محسن نے اس موقع پر ایشیا رگبی حکومت پنجاب کی معاونت کے لئے مشکور ہے۔ پاکستان میں رگبی کے کھیل کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔

ملاقات میں چیئرمین رگبی یونین فوزی خواجہ اور صدر رگبی یونین پاکستان عارف سعید، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی  شریک تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *