مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا

کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر جیولین تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کر نے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں لاہورمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا ۔

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ عوام کی دعاؤں سے گولڈ میڈل جیتنا نصیب ہوا، دعائیں دینے پر وہ پوری قوم کے شکر گزار ہیں۔

تقریب میں اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر اللہ تعالی ٰ کے شکر گزار ہیں۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App