محمد حفیظ کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد سابق کپتان کو پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا ذکا اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، ان کی دل سے عزت کرتا ہوں۔

محمد حفیظ نے کہا پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی پیشکش آئی تو ضرور قبول کروں گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اور سلیم یوسف کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داری مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ذکا اشرف نے گزشتہ روز ہی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *