مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابقہ گول کیپر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپنگ کرنے کی فرمائش کرڈالی

پاکستان کرکٹ ٹیم جو گزشتہ ہفتے سے نیدرلینڈ میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے گزشتہ روز نیدرلینڈ کے معروف فٹبال کلب آئیکس کا دورہ کرنے ان کے ہیڈ کوارٹرز پہنچی۔ آئیکس کا دورہ کرنے والوں میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، حارث رؤف، عبداللہ شفیق اور دیگر شامل تھے۔ اس دوران فٹبال کلب کے کھلاڑیوں سے پاکستانی کرکٹرز نے خوب گپ شپ لگائی۔
آئیکس کے چیف ایگزیکٹو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابقہ گول کیپر وین ڈر سار نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر کھینچوائی۔ ٹیم ممبرز سے گپ شپ کے دوران وین ڈر سار نے پاکستانی کرکٹرز سے ٹیم وکٹ کیپر کے بارے میں استفسار کیا اور ٹیم وکٹ کیپر ساتھ نا ہونے پر مشہور زمانہ برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابقہ گول کیپر وین ڈر سار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وکٹ کیپر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئیکس کلب کیپٹن کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کیا۔ بابر اعظم نے پاکستانی کھلاڑیوں کی 75ویں یوم آزادی کی خصوصی شرٹ جس پر تمام کھلاڑیوں کے دستخط موجود تھے آئیکس کلب کیپٹن ڈسان ٹیڈک کو دی جبکہ نیدرلینڈ کے ٹاپ فٹبال کلب کے کیپٹن نے آئیکس فٹبال کلب کی آئیونک شرٹ بابر اعظم کو بطور تحفہ پیش کی۔ اس موقع پر ٹیم منیجر منصور رانا نے پاکستانی کھلاڑیوں کا دستخط شدہ بیٹ ایڈون ون ڈیر سار کو پیش کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں