ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان کی شاندار کارکردگی، پہلی دفعہ 3 میڈلز جیت لئے

 ماس ریسلنگ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ ازبکستان کے شہر کھیوا میں کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے  ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں پہلی دفعہ تین میڈلزاپنے نام کیے ہیں۔

 

پاکستانی کھلاڑی زین عمر نے 50 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ سید اورنگزیب شاہ نے 80 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔ محمد سعد نے 60 کلو گرام کیٹگری میں برونز میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

 

ماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے اس بار بھرپور حصہ لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے مختلف کٹیگریز میں پچیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں تئیس مرد اور دو خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *