ارجنٹینا فٹبال کا نیا بادشاہ بن گیا۔ قطر کے لوزیل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں ارجنٹینا کا مقابلہ فرانس سے تھا۔ فرانس نے میچ میں بھرپور مقابلہ کیا اور میچ مقررہ وقت کے اختتام پر دو دو گولوں سے برابر رہا۔
اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا اور میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں تین تین بار گول پوسٹ میں پہنچا چکی تھیں۔
فائنل وسل کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پنلٹی ککس کی مدد لی گئی اور پنلٹی ککس میں ارجنٹینا کے گول کیپر لوٹورو مارٹینیز نے دو گول روک کر ارجنٹینا کو 36 سال بعد ورلڈکپ جتوا دیا۔
فرانس کے کیلین مباپے نے میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی مگر پنالٹی شوٹ آوٹ پر اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں ناکام ہوگئے۔ تاہم پورے ورلڈکپ کے دوران سب سے زیادہ آٹھ گولز اسکور کرنے کی وجہ سےانہیں گولڈن بوٹ سے نوازا گیا۔