غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے شکر گزار ہیں جس نے یہ موقع فراہم کیا، پاکستان آکر بہت اچھا لگا، یہاں کھیلوں کی بہت اچھی سہولتیں موجود ہیں۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ اب انٹرنیشنل کھلاڑی بھی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں آکر ٹریننگ کررہے ہیں۔