سری لنکا کے خلاف کھیلے جار ہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 30 رنز مکمل کرکے قومی کپتان ٹیسٹ کیرئیر میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ کپتان بابر اعظم نے 41 ٹیسٹ کی 73 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے، جس میں 7 سینچریاں جبکہ 21 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 3 ہزار رنز بنانے کا اعزاز جاوید میانداد اور محمد یوسف کے پاس ہے، دونوں سابق کرکٹرز نے یہ کارنامی 67 اننگز میں سر انجام دیا تھا۔
حال ہی میں دورہ سری لنکا کے دوران کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔