قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عماد وسیم نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عماد وسیم کے بیان پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اگست 2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ عماد اور ثانیہ کی ایک بیٹی عنایہ بھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں