خراب موسم کی صورتحال کی پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کےولیمےکی تقریب میں شرکت سے روک دیا۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق خراب موسم کےباعث کراچی واپسی کی فلائٹ نہ ملنے پرمشکل ہوگی جس کے پیش نظر بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے۔
قومی ٹیم کےکچھ کھلاڑیوں کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد روانہ ہونا تھا اور کھلاڑیوں کا ہفتے کی دوپہر کراچی واپسی کیمپ جوائن کرنے کا پلان تھا تاہم اب کھلاڑی حارث رؤف کے ولیمے میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔