قومی اسکواڈ ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ

پاکستان نے ٹیم نیدر لینڈز کو تین صفر سے شکست دے کر ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

قومی اسکواڈ نیدرلینڈز کے کامیاب دورے کے بعد متحدہ عرب امارات روانہ جہاں زاہد محمود اور محمد حارث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔ امام الحق اور سلمان علی آغا 26 اگست کو  یوکے روانہ ہوں گے۔ عبداللہ شفیق کچھ دن ہالینڈ میں قیام کے بعد 26 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گے۔

عثمان قادر، آصف علی، حیدر علی اور افتخار احمد منگل کو دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

شاہین آفریدی کی جگہ ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین انگلینڈ سے دبئی پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں