قدرت ہوئی کپتان پر مہربان، بابر نے کئے کئی اعزاز اپنے نام

قومی کپتان بابر اعظم نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری اسکور کر کے کئی اعزاز اپنے نام کر لئے۔
بابر نے کیا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بھی بیٹر مسلسل دو دفہ تین سنچریاں بنانے میں ناکام رہا ہے مگر قومی کپتان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری اسکور کر کہ یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کپتان بابراعظم 2 بار مسلسل 3سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اس سے پہلے 2016 میں بابر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 3 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
مزید قومی کپتان نے بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کر کے یہ اعزازبھی اپنے نام کر لیا ہے اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا انھوں نے 17 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا مگر قومی کپتان نے صرف 13اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا۔
بابر اعظم نے ون ڈے میں سب سے کم میچز میں 17 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا بابراعظم نے 85 میچز میں 17 سنچریاں بنائیں اس سے قبل ہاشم آملہ نے 98, ویرات کوہلی نے 112 اور ڈیوڈ وارنر نے 113 اننگزکھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں