فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی بنیاد پر 17 اگست کو بھارت کی رکنیت کو معطل کردیا تھا، تاہم9 دن بعد ہی فیفا نے بھارت کو بحال کردیا۔
فیفا حکام کا کہنا ہے کہ انڈین فٹبال میں عدالتی حکم پر بننے والی ایڈمنسٹریٹر کی کمیٹی کو ختم کر کے فٹبال فیڈریشن کے حکام کو بحال کرنے کی تصدیق موصول ہوگئی ہے۔ جس کے بعد آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کو بحال کردیا گیا ہے۔ فیفا اور اے ایف سی انڈین فٹبال کے معاملات کو بدستور مانیٹر کرتے رہیں گے۔
فیفا نے ساتھ ساتھ بھارت کے انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق بھی بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 11 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔
دوسری جانب بھارت کی خواتین فٹبال ٹیم پروگرام کے مطابق ساف کپ میں بھی حصہ لے گی۔