قطر کے البیت فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال ورلڈکپ کا رنگارنگ میلہ سج گیا۔ افتتاحی تقریب میں جہاں بہت سے اداکاروں نے اپنی روایتی پرفارمنس دکھائی وہیں امریکی فنکار مورگن فری مین اور محض بائیس سالہ معذور قطری نوجوان غانم المفتاح نے جو آغاز کیا وہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
قطر نے مجموعی طور پر اس فٹبال ورلڈکپ پر ریکارڈ خرچہ کر ڈالا ہے۔ اس سے قبل تمام ورلڈکپس کے مجموعی خرچے سے بھی زیادہ قطر نے 2022 میں ہونے والے اس ورلڈکپ پر خرچہ کیا ہے۔
افتتاحی میچ میں میزبان قطر آج ایکواڈور سے مد مقابل ہوگا۔ اس ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں آٹھ گروپس کی شکل میں حصہ لیں گی۔ گروپ میں ٹاپ دو پوزیشنوں پر براجمان ٹیمیں راونڈ آف سکسٹین کے لیے کوالیفائی کریں گی جو آگے فائنل تک ناک آوٹ ہوگا۔