فاسٹ بولر محمد حسنین کی دبئی آمد کے شیڈول میں تبدیلی، حسنین آج نہیں اب کل قومی ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے

محمد حسنین نے آج دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا لیکن کاؤنٹی ٹیم اوول انونسیبلز نے محمد حسنین کے آج کا میچ کھیلنے کی اجازت پی سی بی سے طلب کی تھی۔

پاکستان ٹیم منیجمنٹ اور پی سی بی نے اجازت دے دی جس کے بعد محمد حسنین انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کا میچ کھیلنے کے بعد کل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد حسنین کو شاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں