ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللَّه گرباز کو آؤٹ کرکے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

باؤلر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں