شاہین شاہ آفریدی وسیم اکرم کی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں میں کردار اداکریں ، ریاض آفریدی

ٹیسٹ کرکٹر شاہین آفریدی کے بھائی سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ لاہور ایمرجنگ پلئیر کے طور پر ٹیم میں شامل ہونے والے شاہین آفریدی اب لاہور قلندرز کے کپتان بن گئےہیں۔ ریاض آفریدی نے آئی سی سی پلئیر آف دی ائیر ایوارڈ ملنے پر کہا کہ شاہین کے آئی سی سی پلئیر آف دی ائیر بننے کی خوشی ہے۔ شاہین آئی سی سی پلئیر آف دی ایئر بننے والے پہلے پاکستانی ہیں جس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ ریاض آفریدی نے کہا کہ خواہش ہے کہ شاہین وسیم اکرم کی طرح اپنی کارکردگی سے پاکستان کو کامیابیاں دلائیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے سوال پر ریاض آفریدی نے کہا کہ شاہین ابھی نوجوان ہیں کپتانی کا وقت آنے پر دیکھیں گے۔

شادی کا سوال کرنے پر کہا کہ شاہین صرف بچپن میں ہی نہیں شرمیلے تھے بلکہ اب بھی بہت شرمیلے ہیں۔ ابھی شاہین کرکٹ کھیل رہے ہیں تین سے چار سال بعد ان کی شادی کا سوچیں گے۔ ریاض آفریدی نے واضح کیا کہ بطور بڑا بھائی اؤر ٹیسٹ کرکٹر شاہین کو جو سکھا سکتا تھا وہ سکھایا ہے جو امید ہے اس کے کیرئیر میں بہت کام آئے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *