امریکی شہر ہیورڈ فیلڈ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس کے اس عالمی میلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو فائنل میں جگہ بنا لی۔ ارشد ندیم کو فائنل کوالیفائی کے لیے ٹاپ 12 میں آنا لازمی تھا۔ قومی جیولین تھرور مجموعی طور پر نویں اور اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے۔ انہوں نے پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر کی تھی جب کہ تیسری باری میں وہ جویلین 81.71 میٹر پھینکنے میں کامیاب رہے
جیولین تھرورارشد ندیم نے فائنل میں رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہنی کی ابجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں۔24 جولائی کو بھی بہترین پرفارمنس دینے کے لئے پرعزم ہوں
واضح رہے جیولین تھرورارشد ندیم نے اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس ایونٹ سے قبل ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں چھ ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی تھی۔
دوسری جانب ارشد ندیم کو اولمپکس میں شکست دینے والے بھارتی جیولین تھرورنیرج چوپڑا بھی 88.39 میٹر تھرو کرکے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ایونٹ کا فائنل 24 جولائی کواوریگن میں کھیلا جائے گا۔