شان معسود نے کاونٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

پاکستان کے اوپنر بیٹر شان معسود نے انگلش کاؤنٹی میں رنز کے انبار لگا دئیے۔
قومی اوپنگ بلے باز شان معسود نے انگلش کاؤنٹی میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ قومی کھلاڑی نے صرف 12 اننگز کھیل کر ایک ہزار رنز مکمل کئے، چمپئین شپ میں شان ڈریم رنز اسکور کر کے رواں سیزن میں ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ شان معسود نے کلینڈر ائیر 2022 میں اپنے دو ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔
شان معسود نے سال 2022 میں پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن میں 478 رنز اسکورکیے، ٹی ٹوئینٹی بلاسٹ میں 516 اور کاونٹی چمپئین شپ میں اب تک 1037 رنز بنا چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شان معسود یکم جولائی کو ڈربی میں شیڈول وارم آپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں روائیتی حریف بھارت کے خلاف ڈربی شائیر کی جانب سے کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں