شان مسعود مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں جلد قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے، بابراعظم

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انگلش کاونٹی میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز شان مسعود کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شان مسعود کو نچلے نمبر پر کھلانا نا انصافی ہوگی۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے واضح کیا کہ شان مسعود اوپنر ہیں اور اوپر کے نمبر پر کھیلتے ہیں۔ ان کو نچلے نمبرز پر کھلانا ان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے واضح کیا کہ شان مسعود قومی ٹیم کے مستقبل کے پلان میں شامل ہیں سلیکٹرزجلدی انکو قومی ٹیم میں جگہ بھی دینگے۔

لاہورمیں قومی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے۔ بابر اعظم نے کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کیلئے پرجوش ہیں۔ لاہور کے موسم اور گرمی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گرمی توبہت ہوگی مگر اب کنڈیشننگ کیمپ میں گرمی کےعادی ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کی مشاورت سے سیریز ہورہی ہے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ویسٹ انڈیزٹیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیم کوئی بھی ہو ہلکی نہیں ہوتی۔ سیریز کافی اہم ہے، کوشش کریں گے جیت کر پوائنٹس حاصل کریں۔

بابر اعظم نے محمد رضوان کی کارکردگی پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ رضوان ہمیشہ میرے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں اور ٹیم کے ساتھ چلتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *