سہ فریقی کرکٹ سیریز: دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اور مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا ۔ پاکستان کو پہلا بریک تھرو محمد وسیم جونیئر نے تیسرے اوور میں  فن ایلن کی صورت میں دیا جو محض 13 رنز ہی بناسکے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، حارث نے  19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 4 اوورز میں 28 رنز دیے۔

اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، رضوان 12 گیندوں پر صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔

کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی ناقابلِ شکست ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوگئے۔

چوتھے نمبر پر غیر معمولی طور پر آل راؤنڈر شاداب خان بیٹنگ کے لیے آئے، شاداب نے 22 گیندوں پر 34 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ اس کے بعد محمد نواز آئے اور انہوں نے 19 بالز پر 16 رنز بنائے۔

بیٹر حیدر علی نے 2 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنائے اور وننگ شاٹ کھیلا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم کو ‘مین آف دی میچ’ ایوارڈ دیا گیا۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App