‎ سندھ پریمیئر لیگ رنگارنگ افتتاحی تقریب، مہمان خصوصی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے

‎ سندھ پریمیر لیگ کا اغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ سندھ پریمیر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کریں گے۔
چئیرمین لیگ سندھ پریمیئر لیگ عارف ملک کی ۹۰ اسپورٹس سےخصوصی گفتگو، ۹۰ اسپورٹس سے بات کرتے ہوے عارف ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت لیگ کے لیے ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔
‎چئیرمین ایس پی ایل عارف ملک نے گورنر سندھ کامران ٹسوری کی ناقابل فراموش خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کامران ٹسوری کی ذاتی دلچسپی کے باعث سندھ پریمیئر لیگ کے خواب کو عملی جامع پہنایا گیا۔ ان کی بدولت کرکٹ کہ اس میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اختتامی تقریب میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے. یہ تقریب نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کی عکاسی کرے گی بلکہ جس اتحاد اور جذبے کے ساتھ لیگ سے منسلک لوگوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں ان تمام تر لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
‎ چئیرمین ایس پی ایل عارف ملک نے مزید کہا کی سندھ پریمیر لیگ کرکٹ کے مداحوں اور معاشرے سے منسلک تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے میچز میں شرکت کریں اور کرکٹ کے اس نئے باب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے سندھ پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب 25 دسمبر کو ہوگی جس میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں