سعود شکیل سے بدتمیزی آئی سی سی نے سری لنکن بولراسیتھا فرینینڈو کو تنبیہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا

آئی سی سی کے مطابق سعود کو آؤٹ کرنے کے بعد سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو نے نامناسب انداز میں جشن منایا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق سعود کے قریب آکر جس انداز میں خوشی کا اظہار کیا گیا وہ ضوابط کی خلاف ورزی تھی، اسیتھا فرینینڈو کوڈ 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔

سری لنکن فاسٹ بولر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اور  میچ ریفری نے بولر کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسا کرنے سے باز رہیں۔

اسیتھا فرینینڈو کے پروفائل پر ایک ڈی میریٹ پوائنٹ بھی لگا دیا گیا، انہوں نے دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ان پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *