سری لنکا نے ایشیاکپ میں شریک ممالک کے تحفظات دور کردیے، کپ سری لنکا میں ہی ہوگا

سری لنکن بورڈ کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایونٹ منعقد کروانے کی اجازت مل گئی۔ رواں سال ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایشیاکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز 21 اگست سے شروع ہوں گے، جہاں نیپال، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ ایونٹ کے میزبان سری لنکا، پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔
پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو گال کے میدان پر ہوگا۔
دوسری جانب سری لنکن بورڈ معاشی بحران کے باوجود ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے پراعتماد ہے۔ ملک میں معاشی بحران، فیول کی کمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے بعض ایشیائی ممالک کو ایشیا کپ کے سری لنکا میں انعقاد پر تحفظات تھے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہم نے میگا ایونٹ شیڈول کے مطابق اپنے ہی ملک میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے یہاں پہنچ چکی ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے شروع ہونے والی ہے، ہم اپنے تمام منصوبوں پر کامیابی کے ساتھ عمل کررہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے اور اس کے ساتھ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز عمدگی سے انجام  پاچکی ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App