ساف ویمن فٹبال کپ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست

کٹھمنڈو میں جاری ساف چیمپئن شپ میں ہفتے کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ بنگلا دیش کی ٹیم ابتدا سے ہی چھائی رہی اور اپنے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے پاکستان ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا۔

مونیکا چکما نے تیسرے منٹ میں گول کرکے بنگلادیش کو برتری دلائی۔ 28 ویں منٹ میں موسمات شوپنا نے ایک اور گول کردیا۔ 31 ویں اور 35 ویں منٹ میں سبینہ خاتون نے گول کرکے اسکور 0-4کیا۔

دوسرے ہاف میں ریتو پورنا نے بنگلا دیش کی جانب سے  5 واں اور سبینہ خاتون نے چھٹا گول اسکور کیا اور یوں یہ میچ 0-6 سے اپنے نام کرلیا۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App