ساف ویمن فٹبال کپ: پاکستان نے مالدیپ کو ریکارڈ 7 گول سے ہرا دیا  

کھٹمنڈو میں جاری ایونٹ کے تیسرے گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نے مالدیپ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ٹیم شروع ہی سے چھائی رہی اورنادیہ خان کا کھیل نمایاں رہا۔ نادیہ خان نے چار گول اسکور کیے۔

رامین فرید، خدیجہ کاظمی اور انمول ہیرا نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان نے 7گول کیے تاہم مالدیپ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

نادیہ خان کسی انٹرنیشنل میچ میں چار گول کرنے والی پہلی پاکستانی فٹبالر بن گئیں جبکہ گولز کے اعتبار سے بھی یہ پاکستان ویمنز کی سب سے بڑی فتح ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *