سابق کپتان شاہد آفریدی کا شعیب ملک سے متعلق اہم بیان

شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر  پرفارمنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی واپسی سے بابر اعظم اور مینجمنٹ کا شان مسعود اور آصف علی کے مقابلے میں فخر پر اعتماد زیادہ ہوگا، مجھے نہیں لگتا کہ فخر ایک ایسا کھلاڑی ہے جسے بٹھایا جائے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بابر او رضوان کی طرح پاکستان کے کسی کھلاڑی میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔

شاہد آفریدی کے مطابق  فخر زمان اگر فٹ ہے تو اسے اوپنر کے طور پر بھیجا جا سکتاہے ، اگر اوپنر نہ بھی بھیجاجائے تو تیسرے نمبر پر بھیجاجاسکتا ہے، فخر کے لیے شان مسعود اور  آصف علی میں سے کسی ایک کو بٹھایا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ  جب مینجمنٹ نئے لڑکوں کو چانس دیتی ہے اور وہ پرفارم نہیں کرپاتے تو پرانے ہی لڑکے یاد آتے ہیں جیسے آج بھی لوگوں کو شعیب ملک یاد آتا ہے کیونکہ کوئی پرفارم نہیں کر رہا اور ہمیں شعیب ملک ہی اچھا لگ رہا ہے، اب فخر لوگوں کو یاد آرہا ہے، میرے بارے میں بھی لوگ یہی کہتے ہیں کہ میں فٹ ہوں اور کھیل سکتا ہوں لیکن میں ان کو منع کر دیتا ہوں۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App