سابق کپتان شاہد آفریدی سے اچھے تعلق کی وجہ سے کشمیر پریمیئر لیگ کے معاہدے پر دستخط کیے، قومی کرکٹر عمر اکمل

کشمیر مظفرآباد میں کھیلے جانے والے کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں چند روز باقی ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کرکٹرز اور شائقین بھرپور ایکشن دیکھنے کے لئے انتہائی پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں۔
نئی فرنچائز جموں جانباز کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی اورعمر اکمل 13 سے 25 اگست تک کے پی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میں نے آفریدی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بغیر سوچے اس ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
عمر نے کہا ‘ میں شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے میں ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں اس لئے میں نے جموں جانباز کے ساتھ اپنا معاہدہ نہیں پڑھا کیونکہ شاہد آفریدی نے دستخط کرنے سے پہلے مجھے فون کیا تھا’۔
عمر اکمل نے کہا ‘یہ میرا پہلا سیزن ہے اور میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں، اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی پوری کوشش کروں گا’۔
ایسے میں عمر اکمل کے پی ایل میں شاہد آفریدی کے ساتھ گراؤنڈ پر ایک مرتبہ پھر کھیلنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کے پی ایل عمر اکمل ڈیبیو کریں گے یہ انکا پہلا سیزن ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں