سابق ٹیسٹ کرکٹ عمر گل نے پاکستان کے فاسٹ بولرز کو مشورہ دے دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کا بہت خیال رکھنے اور اس کے لیے روٹیشن پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

عمر گل نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہوگا۔ قومی ٹیم کا بینچ اچھا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ شاہین کے بارے میں ہر کسی نے کہا کہ انہیں اوور لوڈ کیا جا رہا ہے۔ وہ مسلسل کھیلتے رہے لیکن انہوں نے اچھا پرفارم بھی کیا۔ شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت اہم ہوں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ حسن علی اَن آؤٹ ہو رہے ہیں۔ ان کی پہلے جیسی فارم نہیں رہ۔، وہ  ماضی میں بہت اچھی پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور وسیم جونیئر بھی اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔

عمر گل نے کہا کہ بولرز کے لیے روٹیشن پالیسی کو اپنانا بہت ضروری ہے تاکہ وہ اوور لوڈ نہ ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *