سابق سری لنکن مایا ناز فاسٹ بولر چمندا واس نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دنیا کو نمبر ون بیٹر قرار دے دیا

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سری لنکن فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ کولمبو اسٹرائیکرز چمندا واس نے کہا کہ بابر اعظم نےکولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی سے معذرت کی اور کپتانی کے بجائے بطور بیٹر کھیلنے کو ترجیح دی۔

چمنداواس نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، جس طرح بابر اعظم نے میچز جتوائے وہ قابل تعریف ہیں۔

بولنگ کوچ کولمبو اسٹرائیکرز نے کہا کہ بابر اعظم کے ٹیم میں ہونے سے نوجوان لڑکوں کو سیکھنے کا موقع ملےگا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ روز  59 رنز کی اننگز کھیل کر کولمبو اسٹرائیکرز کو میچ جتوایا تھا۔

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *