ریٹائرمنٹ تک بابراعظم کو پاکستان ٹیم کی قیادت کرتےرہنا چاہیے، جاوید میانداد

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو اپنی ریٹائرمنٹ تک قومی ٹیم کی قیادت کرتے رہنا چاہئے۔ قومی کپتان بابراعظم اچھی قیادت کررہے ہیں ۔

لیجنڈ بلے باز نے کہا کہ بابراعظم اپنی اننگز بھی عمدہ طریقے سے آگے لے کر چلتے ہیں اور خود بھی اچھا پرفارم کررہے ہیں وہ قیادت بھی بہترین اور دلیر طریقے سے کر رہے ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کی کوئی کپتان رنز نہیں کرتا تو اس کا ٹیم پر منفی اثر پڑتا ہے اس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ قومی ٹیم کے ایک یونٹ کے طور پر کھیلنے کا سہرا کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ  ہمارے  کپتان بابر اعظم کو جاتا ہے۔

یاد رہے قومی ٹیم کے گزشتہ دنوں عبداللہ شفیق کی شاندار 160 رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر ریکارڈ 342 رنز کا ہدف حاصل کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں