راشد خان نے اہم بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

اس میچ میں افغان آل راؤنڈر راشد خان نے 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ میں فتح کے ساتھ ساتھ راشد خان نے اہم بین الاقوامی اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑا۔

بنگلادیش کیخلاف میچ سے قبل راشد خان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 112 تھی جو میچ کے بعد 115 پر پہنچ گئی اور یوں وہ ٹم ساؤتھی کا 114 وکٹوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

23 سالہ راشد خان اب صرف بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن سے پیچھے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 122 وکٹیں لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

راشد خان اب تک 69 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، وہ ایک اننگز میں چھ بار 4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں