دوسراٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم  پاکستان میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔آوٹ آف فارم تجربکار بیٹر اظہرعلی کو آرام دےکر کی ان کی جگہ فواد عالم اور انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اسپنر نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے، ٹیم نے سیریز میں کلین سوئپ کا عزم کر رکھا ہے۔

 یاد رہے بدھ 20 جولائی کو پاکستان نے پہلے گال ٹیسٹ سری لنکا کے خلاف  4 وکٹوں سے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی تھی۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان نے 342 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں