دوست کی شادی میں شرکت کے دوران پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کی خبر ملی، سلمان ارشاد

پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ بارہ وکٹیں لینے والے کمشیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال پی ایس ایل نہیں کھیلا تھا ، پی ایس ایل سیون کے ڈرافٹس والے دن دوست کی شادی میں راولپنڈی میں موجود تھا لیکن سارا دھیان فون اور پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ پر تھا اور جب ڈرافٹنگ کے دوران پشاور زلمی کے لیے سلیکشن ہوئی تو بہت خوشی ہوئی۔

سلمان ارشاد نے کہا کہ پشاور زلمی کے دنیا بھر میں فینزموجود ہیں اورپشاور زلمی پاکستان میں بھی سب سے زیادہ مقبول فرنچایز ہے۔ پشاور زلمی ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے۔ کپتان وہاب ریاض ، شعیب ملک ، لیونگسٹن جیسے سپر اسٹار کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا ۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر نے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محمد اکرم نے بہت اعتماد دیا اور بہت خوشی ہے کہ پی ایس ایل سیون میں اب تک بہت اچھی کارکردگی جارہی ہے۔ بہت زیادہ امید ہے کہ پشاور زلمی ٹائٹل ضرور جیتے گی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے سلمان ارشاد اب تک سات میچز میں بارہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں